وزیراعظم پرچی آنے پر مذاکرات کے لیے تیار ہو جاتے ہیں، عمر ایوب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا، رہنما تحریک انصاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پرچی آنے پر مذاکرات کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی حیثیت پالشیا یا اردلی سے زیادہ نہیں ہے، ان کے پاس کوئی اختیار نہیں، وزیراعظم پرچی آنے پر مذاکرات کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔

latest urdu news

عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئی، موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں کا سودا کرکے پانی کی تقسیم کرنے پر راضی ہو جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم پیکا ایکٹ ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، حکومت آزادی رائے پر قدغن لگا رہی ہے، پی پی، پیکا قانون کے خلاف باتیں کرتی تھی، لیکن اب خاموش ہے۔

پاکستان میں آزادی صحافت یا آزادی کی بات کرنے کا معاملہ ختم ہوچکا ہے، میڈیا نمائندگان کھل کر لکھ سکتے ہیں نہ ہی کھل کر بات کرسکتے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کو امریکا یا برطانیہ سے کوئی امید نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ سابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پر آرٹیکل 6 لگانا چاہیے، الیکشن چوری کرانے میں موجودہ حکمرانوں کا ساتھ دیا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں لیکن ہمارا قصور کیا ہے یہ ہمیں معلوم نہیں، پارلیمانی کمیٹی بنانے کے لیے میرے لکھے ہوئے خط کا ابھی تک وزیراعظم کی طرف سے جواب نہیں دیا گیا، یہ معاملے کو لٹکانا چاہتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter