آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کا ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ میں نیا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے اپنے سابق ہم وطن کھلاڑیوں رکی پونٹنگ، اسٹیو وا اور ایلن بارڈر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کراچی: آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنے ہم وطن کھلاڑیوں رکی پونٹنگ، اسٹیو وا، اور ایلن بارڈر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

latest urdu news

اسمتھ نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 ہزار رنز مکمل کیے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے چوتھے آسٹریلوی اور دنیا کے 15ویں کھلاڑی بن گئے۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر پرباتھ جے سوریا کی گیند پر ایک رن لے کر اسمتھ نے یہ سنگ میل عبور کیا۔

205 اننگز میں 10 ہزار رنز بنانے والے اسٹیو اسمتھ، اننگز کے اعتبار سے دنیا کے پانچویں تیز ترین بلے باز ہیں۔ ان سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، سری لنکا کے کمار سنگاکارا (195 اننگز) اور رکی پونٹنگ (196 اننگز) کے پاس تھا۔ بھارت کے راہول ڈریوڈ نے 206 اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے سابق کپتان یونس خان نے 213 اننگز میں 10 ہزار 99 رنز بنائے تھے، جو پاکستانی بلے بازوں میں سب سے زیادہ ہیں۔

اسٹیو اسمتھ کا یہ کارنامہ نہ صرف ان کی مستقل مزاجی اور صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی اہمیت اور اثر کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter