ٹرمپ نے یوکرین مسئلے پر پیوٹن سے جلد ملاقات کی خواہش ظاہر کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد ہی روسی ہم منصب پیوٹن سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

ڈیووس فورم میں آن لائن خطاب کے دوران امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ ختم کرانے کے لیے بہت جلد روسی صدر سے ملنا چاہتا ہوں۔

latest urdu news

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات بہت اچھے دیکھتا ہوں، امریکا کو کینیڈا کے تیل، گیس اور دیگر مصنوعات کی ضرورت نہیں ہے اس لیے کینیڈا جب چاہے امریکی ریاست بن سکتا ہے۔

امریکی صدر کے مطابق سعودی عرب اور اوپیک ممالک سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کریں گے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد سے امریکا میں سرمایہ کاری پیکج ایک ٹریلین ڈالر تک بڑھانے کا کہوں گا۔

دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ 500 ارب ڈالر کے مصنوعی ذہانت کے منصوبے پر ایلون مسک نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے جس رقم کا وعدہ کیا گیا ہے، وہ اصل میں موجود ہی نہیں ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ تبصرہ دنیا کے امیر ترین انسان اور امریکی صدر کے درمیان فرق کی ایک غیر معمولی مثال ہیں۔

مسک نے الیکشن کی مہم پر 27 کروڑ ڈالر خرچ کرنے کے بعد نئی انتظامیہ میں ایک بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter