شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، عدالت نے اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج مبشرحسن چشتی کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی گئی۔

latest urdu news

کیس کی سماعت میں عدالت نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وکیل سے کہا کہ ہر تاریخ پر آپ استثناء کی درخواست دیتے ہیں، ملزم کو پیش نہیں کرتے۔

سیشن جج کا کہنا ہے کہ آپ استثناء کی درخواستیں دیکر صرف عدالت کا قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے متعدد وارنٹ جاری ہوئے، تعمیلی رپورٹ جمع نہیں کرائی جارہی، اس پر وکیل صفائی نے کہا کہ آپ بریت کی درخواست پر پہلے فیصلہ کریں، اس متعلق عدالتی حکم موجود ہے۔

اسکے بعد عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثناء کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور انہیں 29 جنوری تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter