بھائی کے ہاتھوں15سالہ بہن قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنجاہ ، گجرات کی تحصیل کنجاہ میں گھریلو المیے نے دل دہلا دیا ، جہاں ایک 15 سالہ لڑکی کو اس کے سگے بھائی نے 9 ایم ایم پستول سے گولی مار کر قتل کر دیا ، واقعہ اس وقت پیش آیا جب اجالا کچن میں گھریلو کاموں میں مصروف تھی اور اس کے والدین کچن کے باہر کھڑے تھے۔

والد کی مدعیت میں دی گئی درخواست کے مطابق، ان کی بیٹی اجالا معمول کے مطابق کچن میں کام کر رہی تھی کہ اچانک ان کا بیٹا گھر میں داخل ہوا، اس کے ہاتھ میں 9 ایم ایم پستول تھا، بغیر کسی بحث یا جھگڑے کے اُس نے سیدھا گولی چلائی جو اجالا کے ماتھے پر لگی، شدید زخمی حالت میں والد نے فوری طور پر بیٹی کو گاڑی میں ڈال کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کنجاہ پہنچایا، لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکی تھی۔

latest urdu news

والد نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ فائرنگ کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں، اور نہ ہی اس سے قبل کسی جھگڑے یا رنجش کا علم تھا،ان کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعے پر شدید صدمے میں ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بیٹی کے قتل پر فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اجالا کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو کنجاہ میں رکھ دی گئی ہے جبکہ اہل علاقہ اس اندوہناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter