ہفتہ, 26 اپریل , 2025

15 سالہ لڑکے نے فائرنگ کر کے 5 افراد کو موٹ کے گھاٹ اتار دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، ریاست واشنگٹن کے علاقے فال سٹی میں ایک انتہائی افسوناک واقعہ پیش آیا، جہاں 15 سالہ لڑکے کی جانب سے فائرنگ کرکے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کو ایک گھر سے فائرنگ کی اطلاع ملی، جس پر فوری طور پر پولیس اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

latest urdu news

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کم عمر لڑکے کی جانب سے گھر میں فائرنگ کر کے 3 بچوں سمیت 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچی بھی شدید زخمی ہوئی، جسے بعد میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کم عمر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، تاہم اس کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی۔

حکام کے مطابق فوری طور پر قتل کرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں لیکن ملزم سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

امریکہ میں کم عمری کے جرائم کی تعداد میں اضافہ ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، مقامی کمیونٹی میں اس واقعے کے بعد خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، اور عوام اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کا مطالبہ کررہی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter