لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ گجرات کی عوام کی محبت اور حمایت کا کوئی نعم البدل نہیں۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ گجرات کی عوام کی محبت کا کوئی نعم البدل نہیں،عوام کو مایوس نہیں کریں گے، گجرات کی عوام نے مظالم اور اوچھے ہتھکنڈوں کا جواں مردی سے مقابلہ کیا، ہماری پوری فیملی اہل گجرات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
چوہدری پررویز الٰہی سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر گجرات سے پارٹی کی مقامی قیادت نے ملاقات کی، چوہدری پرویز الٰہی نے پارٹی قیادت سے کہا کہ جس طرح ان کے ساتھیوں نے گجرات میں بہادری اور جواں مردی کا مظاہرہ کیا اور مشکل وقت میں ساتھ نہ چھوڑتے ہوئے مینڈیٹ چوروں کا ساتھ نہ دینے سے انکار کیا اس کا کوئی نعم البدل نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کارکنوں کے ساتھ ہیں اور کبھی بھی ان کو مایوس نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات ہوں یا ضمنی انتخابات پاکستان میں سب سے زیادہ انتقامی کارروائیاں گجرات میں کی گئیں۔
اللہ نے ہمیں اور گجرات کی عوام کو ہر امتحان میں سرخرو کیا ہے۔ جلد ہی ترقی کا وہ دور دوبارہ شروع ہوگا جہاں سے ہم چھوٹ کر گئے تھے۔