145
دسمبر سے روٹھی ہوئی سردی کے لوٹنے کی امید، گجرات میں سوموار سے بارشوں کی پیش گوئی۔
ملک بھر کی طرح گجرات میں سردی شاید دسمبر سے روٹھچکی ہے لیکن اب سردی کے منتظر شہریوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ملک بھر کی طرح گجرات میں اگلے ہفتے سے بارشوں کی پیشگوئی کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 7 دسمبر سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
8 سے 14 دسمبر کے دوران سردی کی شدید لہر آنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری معمول سے کم ہو گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں کہرا پڑنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔
7 اور 8 دسمبر کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔