کروڑوں دلوں میں بسنے والے جنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنید جمشید تین ستمبر 1964 کو کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے فن موسیقی، فیشن ڈیزائننگ، گیت نگاری اور تعلیم کے شعبے میں اپنا لوہا منوایا۔

اوائل جوانی میں والد کی خواہش پر لبیک کہتے ہوئے وہ ائیر فورس کا حصہ بنے لیکن نظر کمزور ہونے کی وجہ سے انکی ایف 16 کی اڑان بھرنے کی خواہش پوری نہ ہو سکی جس پر انہوں نے فضائیہ کو خیر باد کہا اور لاہور کی یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ لے لیا جہاں سے انہوں نے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔

latest urdu news

دوران تعلیم میوزک سے لگاؤ کے باعث انہوں نے دوستوں کے ساتھ ملکر ایک بینڈ تشکیل دیا جس نے بعدازاں پوری دنیا بھر میں نام روشن کیا اور ’دل دل پاکستان ‘جیسے مشہور نغمے تخلیق کیے۔

پھر اچانک ہی جنید جمشید کی طبیعت میں تبدیلی آئی کلین شیو اور مغربی طرز کے جدید کپڑوں میں نظر آنیوالے یہ گلوگار و موسیقار لمبی داڑھی کیساتھ ٹیلی ویژن پر نعتیہ کلام اور حمد و ثناء کرتے نظر آنے لگے، پھر انہوں نے دنیا بھر میں تبلیغ کا کام بہت زور وشور سے کیا۔

وہ 2016 میں ایک فضائی حادثے کے نتیجے میں اس جہانِ فانی سے رخصت ہوئے، وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسی پرواز پی کے 661 میں سوار تھے جو چترال سے اسلام آباد واپس آتے ہوئے ایبٹ آباد کے مقام پر 7 دسمبر 2016 کو گر کر تباہ ہوگئی تھی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter