دوست کے ساتھ گھومنے پر شوہر نے بیوی سمیت گاڑی کو آگ لگادی، خاتون ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں ایک شوہر نے دوست کے ساتھ گاڑی میں جانے پر بیوی سمیت گاڑی کو جلادیا۔

بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں شوہر نے بیوی کو دوست کے ساتھ گاڑی میں دیکھ کر گاڑی کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں بیوی ہلاک جبکہ اس کا دوست زخمی ہوگیا۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، انیلہ نامی خاتون اپنے ایک دوست کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہی تھی، جس پر اس کے شوہر پدم راجن کو شدید غصہ آیا۔ پولیس کے مطابق، شوہر نے گاڑی کا پیچھا کیا اور اسے کولم سٹی ایسٹ پولیس اسٹیشن کے قریب روک کر گاڑی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

حادثے کے بعد خاتون اور اس کا دوست شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے، جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ اس کے دوست کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی شدید بحث کا موضوع بن گیا ہے، جہاں لوگ غصے اور صدمے کا اظہار کر رہے ہیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter