جمعہ, 25 اپریل , 2025

120 ممالک کیلئے ویزا آن آرائیول کی سہولت، اب موبائل پر باآسانی ویزا حاصل کیا جا سکے گا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، 120 ممالک کیلئے ویزا آن آرائیول کی سہولت سے متعلق اہم خبر آگئی، اب موبائل پر بھی باآسانی ویزا حاصل کیا جا سکے گا۔

120 ممالک کیلئے ویزا آن آرائیول کی سہولت کیلئے موبائل ایپ لانچ کردی گئی، پاک آئی ڈی ایپ سے باآسانی ویزے کا پراسس اور آن لائن اسٹیٹس چیک کیا جاسکے گا۔

latest urdu news

ایپ کے ذریعے پاکستان آن لائن ویزا سسٹم سے با آسانی ویزا حاصل کرسکیں گے، نادرا کی جانب سے پاک آئی ڈی ایپلیکیشن کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

ایپلیکیشن کے ذریعے بزنس اور ٹورسٹ ویزا لیا جاسکے گا اور ایپلیکیشن میں فیس ریڈنگ، پاسپورٹ اور ڈاکومنٹ ریڈنگ کے فیچر بھی متعارف کرائے گی۔

یاد رہے گزشتہ سال حکومت کی جانب سے 126 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق 126 ممالک سے کاروبار، سیاحت کیلئے آنے والوں کی ویزا فری انٹری ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ویزا رجیم میں بہت بڑی تبدیلی لیکر آرہے ہیں، ویزا فیس نہ لئے جانیوالے ممالک کی تعداد اب 126 ہوگئی ہے، دوست ممالک سے آنیوالے سرمایہ کاروں اور سیاحوں سے ویزا فیس نہیں لی جائے گی۔

دوسری جانب عام آدمی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔

پروگرام کے تحت 5 ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے، جس میں جگر ٹرانسپلانٹیشن، گردوں کی پیوند کاری، بون میرو ٹرانسپلانٹ، کوکلیئر امپلانٹ اور کورنیا کی پیوند کاری شامل ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter