جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں 12 سالہ لڑکی انابیہ نالہ گہان عبور کرتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ڈھوک ڈیرا میں پیش آیا جب انابیہ اپنی والدہ کا ہاتھ پکڑ کر نالہ عبور کر رہی تھی۔
تاہم پانی کے تیز بہاؤ نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور والدہ سے ہاتھ چھوٹنے پر وہ بہہ گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور تلاش کے بعد بچی کی لاش برآمد کر کے رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی منتقل کر دی۔
لاہور میں افسوسناک حادثہ، دکان کا بورڈ اتارتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ انابیہ عمران، حافظ آباد سے اپنے والدین کے ہمراہ رشتہ داروں کے گھر آ رہی تھی۔ مقامی لوگوں کے مطابق بارشوں کے باعث نالہ گہان میں پانی کی سطح بلند اور بہاؤ انتہائی تیز تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔