کمی کا اطلاق لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی نہیں ہوگا۔
اسلام آباد: نیپرا نے ستمبر 2024ء کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 28 پیسے فی یونٹ کمی کردی ہے، جس کا فائدہ کے الیکٹرک صارفین کو نہیں ملے گا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق، سی پی پی اے جی نے نیپرا کو فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) میں 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی تھی، جس پر نیپرا نے 30 اکتوبر 2024ء کو عوامی سماعت کے بعد ایک روپیہ 28 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔
اس سے پہلے اگست کے مہینے کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی، جبکہ ستمبر کا ایف سی اے اگست کی نسبت صارفین سے مزید 42 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔
نیپرا کے مطابق یہ کمی ڈسکوز کے تمام صارفین پر لاگو ہوگی، تاہم لائف لائن، پری پیڈ صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اور کے الیکٹرک صارفین اس کمی سے مستفید نہیں ہوں گے۔