میکسیکو، اسٹیل پلانٹ میں دھماکے کی وجہ سے 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
وسطی میکسیکو میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں، پگھلا ہوا سٹیل کیساتھ رابطے میں آنا دھماکے کیوجہ ہوسکتی ہے، دھماکے میں مرنے والے پلانٹ کے کارکن تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اسٹیل پلانٹ میں آپریشن عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے نئے ٹریفک قوانین متعارف کرائے ہیں جن کے تحت سڑک استعمال کرنے والے تمام افراد، بشمول پیدل چلنے والوں، کے لیے سخت قواعد نافذ کیے جائیں گے۔
یہ قوانین 29 مارچ 2025 سے نافذ ہوں گے، اور خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے اور سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔
نئے قوانین کے تحت ٹریفک کی آٹھ سنگین خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ درہم تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ ان خلاف ورزیوں میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانا، معطل لائسنس کے باوجود گاڑی چلانا، حادثے کے مقام سے فرار، حادثے میں کسی کی موت کا سبب بننا، مختص مقامات کے علاوہ سڑک پار کرنا، اور سیلاب کے دوران وادی میں گاڑی چلانا شامل ہیں۔