نواز شریف کی حکومت ہے اس لیے معیشت ترقی کر رہی ہے، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج میاں نواز شریف کی حکومت ہے اس لیے معیشت ترقی کر رہی ہے۔

حافظ آباد میں کسان کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسانوں کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے دن رات کوششیں کر رہے ہیں۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے ایسی پالیسی بنانا ہے جس سے کسانوں کو نقصان نہ ہو، کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست کسانوں تک پہنچ رہے ہیں، کسان کارڈ کیلئے 12 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انتشار کے دور میں اسٹاک ایکسچینج ڈوب رہی تھی مگر آج 90 ہزار پر ہے، آج نواز شریف کی حکومت کی وجہ سے معیشت ترقی کررہی ہے اور مہنگائی نیچے آئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج غیرملکی مہمان آرہے ہیں اور اعتماد بحال ہورہا ہے، میں صوبہ پنجاب کو بدلتا ہوا دیکھ رہی ہوں، امید کی جارہی ہے کہ فتنہ ختم ہوجائے گا اور گالم گلوچ کی سیاست دم توڑتی جارہی ہے۔

دوسری جانب سربراہ ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کی جانب سے ایک بیان میں یہ کہا گیا کہ بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ نہیں جبکہ قومی شاہراہوں پر درجنوں افراد کو قتل اور ٹرکوں کو جلا دیا جاتا ہے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں انصاف کا لیول سب کے سامنے ہے اور جمہوریت کو ہماری کمزوری سمجھا گیا، دکی میں غریب مزدوروں کے قتل کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter