جمعہ, 25 اپریل , 2025

10 روپے سے لیکر 5 ہزار روپے تک کے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، 10 روپے سے لیکر5 ہزار روپے تک کے تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر کے ماہ تک تمام کرنسی نئے ڈیزائن کے مطابق متعارف کرائی جائے گی۔

latest urdu news

کاغذ کی کرنسی کے بجائے ایک نوٹ پلاسٹک کا بھی متعارف کرایا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بنک کا کہنا تھا کہ نئے ڈیزائن کی کرنسی متعارف کرانے کیلئے وفاقی کابینہ سے جلد منظوری لے لی جائے گی۔

جمیل احمد نے کہا کہ 5 ہزار کی کرنسی کا نوٹ بند نہیں کیا جائے گا اور نہ اس معاملے میں ہماری ایسی تجاویز ہیں، پلاسٹک کرنسی کی لائف کاغذ کی نسبت بہت اچھی ہوتی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا اس معاملے میں یہ کہنا تھا کہ نئے کرنسی نوٹوں میں تمام نئے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے، پلاسٹک کرنسی کیلئے پولی مر کا پلاسٹک زیر استعمال لایا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا یہ کہنا ہے کہ امید ہے ستمبر کے ماہ میں آئی ایم ایف اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائے گا۔

چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ امید ہے ستمبر میں آئی ایم ایف اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائے گا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter