30 لاہور، جھنگ میں ظالمانہ واقعہ، 10 سالہ گھریلو ملازمہ کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی گئی۔
لاہور، جھنگ میں ظالمانہ واقعہ، 10 سالہ گھریلو ملازمہ کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی گئی۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن اور پنجاب اسمبلی کی رکن سارہ احمد نے جھنگ میں کم عمر گھریلو ملازمہ کے قتل کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا، انہوں نے فیصل آباد میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو مقتولہ کے اہلِ خانہ سے فوری طور پر رابطہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
سارہ احمد نے کہا کہ 10 سالہ بچی انیلہ کا ایک زمیندار کے گھر ملازمہ کے طور پر کام کرنا اور اس پر بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کیا جانا ایک اندوہناک اور ناقابلِ قبول سانحہ ہے۔
ذرائع کے مطابق، ملزم نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ اس نے انیلہ پر تشدد کیا اور بعد ازاں اس کی لاش کو نہر میں پھینک دیا۔
چیئرپرسن نے یقین دہانی کرائی کہ مقتولہ کے اہلِ خانہ کو ہر ممکن قانونی مدد فراہم کی جائے گی اور ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔