جمعہ, 25 اپریل , 2025

یہ کالے جادو سے متعلق بل ہے، پی ٹی آئی سے بھی رائے لے لیں، طلال چوہدری کا طنزیہ تبصرہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف اہم امور پر غور کیا گیا، جن میں کالے جادو کے خلاف بل، شاملات کی زمینوں پر قبضے، اور سینیٹرز کے ساتھ ہونے والے فراڈ کے معاملات شامل تھے۔

اجلاس کے دوران سینیٹر ثمینہ ازہری کی جانب سے کالے جادو کے خلاف قانونی کارروائی کا بل پیش کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ کالے علم کا بل ہے، پی ٹی آئی سے بھی پوچھ لیں۔ تاہم، وزارت قانون نے بل پر کوئی بڑی قانونی رکاوٹ نہ ہونے کی تصدیق کی، محض ایک لفظ کی درستگی کی تجویز دی گئی۔

latest urdu news

سینیٹر پلوشہ خان نے شاملات کی زمینوں پر قبضے کے خلاف بل پیش کیا، جس پر تفصیلی بحث ہوئی۔ تاہم، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اس بل کی مخالفت کی۔ وزیر مملکت طلال چوہدری نے اس معاملے پر کہا کہ چیف کمشنر کو اجلاس میں موجود ہونا چاہیے تھا اور زمینوں کے ریکارڈ پر آئندہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں ایک میٹرک فیل نوسرباز کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، جو خود کو اے ایس آئی ظاہر کرکے سینیٹرز اور ایم این ایز کو دھوکہ دیتا رہا۔

فیصل جاوید کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

چیئرمین کمیٹی فیصل سلیم نے کہا کہ یہ شخص مجھے اور سینیٹر پلوشہ خان کو بھی دھمکی آمیز کالز کرچکا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے کمیٹی کو بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے مذکورہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جو خود کو اے ایس آئی عقیل شاہ ظاہر کرتا تھا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter