جمعہ, 25 اپریل , 2025

یوٹیوب نے پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست جاری کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیوب نے 2024 میں پاکستان کی ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست جاری کردی ہے۔

یوٹیوب نے 2024 کے دوران پاکستان کی سب سے زیادہ مقبول ویڈیوز کی فہرست جاری کی ہے، جس میں مختلف کیٹگریز شامل ہیں: ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، ٹاپ میوزک ویڈیوز، اور ٹاپ کری ایٹرز۔ یہ فہرست پاکستان بھر میں ناظرین کی پسندیدہ ویڈیوز اور مختلف تفریحی و معلوماتی مواد کی عکاسی کرتی ہے۔

latest urdu news

اس سال یوٹیوب کے استعمال میں واضح اضافہ دیکھنے کو آیا، اور پاکستانی کری ایٹرز نے پہلے سے کہیں زیادہ کنٹنٹ اپ لوڈ کیا۔ گزشتہ سال کی نسبت مقامی کری ایٹرز کے اپ لوڈ کردہ مواد کے کل گھنٹوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔ انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں ڈرامے اور ایکشن فلموں نے سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کی، جو ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست میں شامل ہیں۔

ٹاپ کری ایٹرز کی فہرست میں شامل افراد:

  • رجب کی فیملی
  • انایا ایشال فیملی
  • ارشد ریلز
  • یو آر کرسٹیانو
  • ڈکی بھائی
  • سسٹرولوجی
  • چھوٹا علی وی لاگ
  • ڈاکٹر امتیاز احمد
  • شیراز ولیج وی لاگ
  • فاطمہ فیصل

یہ کری ایٹرز اپنی تخلیقی صلاحیتوں، صداقت اور جدت طرازی کے ذریعے لاکھوں افراد کو متاثر کر رہے ہیں، اور ان کا مواد فیملی بلاگنگ، لائف اسٹائل، ہیلتھ کیئر اور تعلیمی موضوعات پر مشتمل ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter