67
ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
گوجرانوالہ، ایف آئی اے کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم عنصر محمود کو نارووال جبکہ ملزم محمد اویس کو گوجرانوالہ سےحراست میں لے لیا گیا، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ احسن علی کو یورپ بھجوانے کیلئے 45 لاکھ روپے بٹورے تھے۔
ایران میں 4 پاکستانی جوانوں پر تشدد کرنیوالے انسانی سمگلر پکڑے گئے، ایف آئی اے کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے 5 میں سے 3 انسانی سمگلرز گرفتار کرلئے گئے ہیں، دیگر 2 کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
انسانی سمگلروں نے چونیاں، کوٹ رادھا کشن اور رائیونڈ کے چار افراد کو اٹلی بھجوانے کیلئے 32 لاکھ فی کس وصول کئے تھے۔