یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ضلعی امن و امان کے لیے مشاورتی اجلاس، سیکیورٹی اور صفائی کے فول پروف انتظامات۔
گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے ضلعی امن کور کمیٹی کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکیورٹی اور امن و امان کے جامع انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں پولیس، ضلعی انتظامیہ، متعلقہ محکموں اور امن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر گجرات نے ہدایت دی کہ تمام جلوسوں اور مجالس کے راستوں پر صفائی اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں اور بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ادارے مل کر کام کریں گے اور سیکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ ضلع میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔ اجلاس میں امن کمیٹی کے ممبران نے بھی تجاویز پیش کیں، جنہیں ضلعی سیکیورٹی اور لاء اینڈ آرڈر پلان کا حصہ بنایا گیا۔
اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی، بھائی چارے اور امن و استحکام کے لیے دعا کی گئی۔
اجلاس میں ADCG افضل حیات تارڈ، ڈی ایس پی عامر شیرازی، سید الطاف الرحمٰن، الطاف عباس کاظمی، حکیم جواد الرحمٰن، خادم علی خادم، منور کھوکھر سمیت ضلعی افسران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔