پیرس، یورپی یونین نے امریکی درآمدات پر 28 ارب ڈالر مالیت کے ٹیرف لگانے کا عندیہ دیا ہے، جس کا مقصد تجارتی توازن کے تحفظ اور اپنے اقتصادی مفادات کا دفاع کرنا ہے۔
یورپی کمیشن کی صدر کے مطابق، اس فیصلے سے قبل یورپی اتحادیوں سے مشاورت کی جائے گی تاکہ اجتماعی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی حکمت عملی طے کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے کی خواہاں ہے، تاہم وہ اپنی اقتصادی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کے لیے بھی تیار ہے۔
یورپی کمیشن کی صدر نے مزید بتایا کہ 24 اپریل کو لندن میں برطانوی وزیر اعظم سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں خطے کی تجارتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جان بوجھ کر سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ پیدا نہیں کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی گزشتہ بے وقوف قیادت کو دنیا نے بری طرح استعمال کیا، کسی چیز کودرست کرنے کیلئے دوا لینا پڑتی ہے، ٹیرف سے اربوں ڈالر امریکا لارہے ہیں۔