جمعہ, 25 اپریل , 2025

ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں 10 افراد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

ترکیہ کے شمال مغربی شہر تالکایا میں ایک سیاحتی علاقے میں واقع 11 منزلہ ہوٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 32 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ چوتھی منزل پر رات 3 بجے لگی اور تیزی سے عمارت کے دیگر حصوں میں پھیل گئی۔

latest urdu news

آتشزدگی کے وقت ہوٹل میں 230 سے زائد افراد موجود تھے۔ ہنگامی صورتحال کے دوران دو افراد نے جان بچانے کی کوشش میں عمارت سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے۔

تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے، اور ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر رہی ہیں۔ مقامی انتظامیہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ ترکیہ میں سیاحتی شعبے کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، اور عوامی سطح پر اس پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ حکام نے متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور تحقیقات کا یقین دلایا ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter