ہفتہ, 26 اپریل , 2025

ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت، ملزم پولیس کانسٹیبل کو جیل بھیج دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت پر ملزم پولیس کانسٹیبل دلہا کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا۔

کراچی، جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی جانب سے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم پولیس کانسٹیبل دلہا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

latest urdu news

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے سامنے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کے مقدمے میں پولیس کی جانب سے ملزم آفتاب کو عدالت میں پیش کیاگیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم آفتاب خود پولیس کانسٹیبل ہے۔

تفتیشی افسر کا بتانا ہے کہ مقدمے میں کچھ اور ملزمان مفرور ہیں۔ ملزمان کی فائرنگ سے اپنے اپارٹمنٹ کی چھت پر کھڑی ڈھائی سال کی بچی جان کی بازی ہار گئی تھی۔

عدالت کی جانب سے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کیخلاف اقدام قتل کے تحت تھانہ ڈاکس میں مقدمہ درج ہوا تھا، مقتول بچی کو گولی بغدادی پولیس اسٹیشن کی حدود میں لگی۔

ملزم دلہا اور ساتھی ڈاکس تھانے کے ساتھ پولیس کوارٹر میں فائرنگ کرتے رہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter