ہم سب نے مل کر صوبے کو اندھیروں سے نکالنا ہے، گورنر پختونخوا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر صوبے کے امن کو بحال کرنا اور صوبے کو اندھیروں سے نکالنا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ کہا کہ اندرونی معاملات کو ہم نے آپس میں ہی نمٹانا ہے، آئین اور قانون کو ماننے والوں سے مذاکرات ہوں گے، صدر مملکت آصف زداری کی جانب سے بھی ہمیشہ ری کنسلیشن، امن اور ڈائیلاگ کی بات کی گئی ، پختونخوا کو ایک پرامن اور خوشحال صوبہ بنائیں گے۔

latest urdu news

گورنر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ہمارا صوبہ نازک حالات سے گزر رہا ہے، صوبے میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، میں نے ہمیشہ سے ہی امن کی بات کی، وفاقی اور صوبائی حکومت صوبے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سنجیدگی کے ساتھ ڈیل کریں۔

گورنر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وزیراعلی ہاؤس میں سیاسی جرگہ سے متعلق کہا کہ صوبے کے وسیع تر مفاد میں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر جرگہ میں شرکت کی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سفارشات پیش کی گئیں اور وزیراعلیٰ کے پی، کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جس میں تمام پارٹیوں کے پارلیمانی لیڈرز نمائندے ہوں گے اور وہ ضلع خیبرمیں بیٹھے جرگہ اراکین سے بات کریں گے اور ان کے مطالبات کو وفاق کے سامنے رکھیں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter