جمعہ, 25 اپریل , 2025

ہمارا کیس مضبوط ہے، کینالز نہیں بنیں گی، مراد علی شاہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیہون، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کینالز کے خلاف واضح موقف اختیار کر چکے ہیں، کینالز نہیں بنیں گی، ہمارا موقف اور کیس مضبوط ہے، جو بھی اس منصوبے کو سنے گا وہ اسے ترک کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔

اپنے والد عبداللہ شاہ کی برسی کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اللہ تعالی مجھے بھی ہدایت دے کہ والد کے نقش قدم پر چل کر عوام کی خدمت کروں اور ملک کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے کینالز کے معاملے پر کہا ہے کہ ہم عوام کے ساتھ ہیں اور وزیراعظم کا ساتھ نہیں دیں گے، 18 اپریل کو حیدرآباد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ایک بڑا جلسہ ہوگا۔

مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی کے اعظم سواتی کے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ مجھے اس بارے میں کچھ علم نہیں، پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھ چکے ہیں اور ایسا لگتا نہیں کہ وہ بات چیت کریں گے، کیونکہ وہ ایک بیان دیتے ہیں اور پھر دوسرا موقف اختیار کرتے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی اپنے موقف میں تبدیلی لائے گی، کیونکہ وہ ایسے بیانات دیتے ہیں جو پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہوتے ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کینالز کے خلاف واضح طور پر موقف اختیار کیا ہے کہ کینالز نہیں بنیں گی، ہمارا موقف اور کیس بہت مضبوط ہے، جو بھی اس منصوبے کو سنے گا وہ اسے ترک کردے گا۔

ایم کیو ایم کا بیان نہیں سنا، اگر انہوں نے کہا ہے کہ ہاتھ اٹھانے سے حالات خراب ہو سکتے ہیں تو یہ تشویش کی بات ہے، کراچی میں بدامنی کی صورت میں 80 اور 90 کی دہائی کی یادیں تازہ ہو سکتی ہیں، ہم کراچی کے امن کو خراب ہونے نہیں دیں گے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter