جمعہ, 25 اپریل , 2025

ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر تعینات کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا، روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 19 اگست سے 23 اگست تک صرف 3 ججز دستیاب ہوں گے۔

latest urdu news

جاری کردہ ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 3 سنگل اور 1 ڈویژن بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق ایک ہفتہ عدالتی تعطیلات کے بعد واپس آگئے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بھی مقدمات کی سماعت کیلئے دستیاب ہوں گے۔

عدالت کے دیگر 5 ججز عدالتی تعطیلات وجہ سے موجود نہیں ہوں گے، آئندہ ہفتے ضرورت کے پیش نظر خصوصی ڈویژن بنچ اور لارجر بنچ بھی دستیاب ہوگا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 10 ستمبر تک ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter