جمعہ, 25 اپریل , 2025

جن افسران نے نقدی اٹھائی ان کا بھی کورٹ مارشل کیا جائے، عمر ایوب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے پر جن افسران نے نقدی اٹھائی ان کا بھی کورٹ مارشل کیا جائے۔

latest urdu news

اپوزیشن لیڈر کا وزیر دفاع پر تنقید کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو کسی بات کا نہیں پتا، انہیں جی ایچ کیو کے پاس جانے نہیں دیا جاتا، وہ صرف نام کے وزیر دفاع ہیں۔

دوسری جانب شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہماری سابق وزیراعظم عمران خان سے طے شدہ ملاقات تھی جو نہیں ہونے دی گئی، جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں کہ اگر کسی قسم کی سیاسی گفتگو ہوئی تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter