گیس چوری کے ملزم کو 5 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
جیکب آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے گیس چوری کے ملزم کو 5 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جب کہ عدالت نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر ملزم کو 11 لاکھ 64 ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔
ملزم پر گیس کنکشن سے جنریٹر چلا کر بجلی شہریوں کو فروخت کرنے کا الزام عائد تھا۔
دوسری جانب ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ اور ایس ایس پی گھوٹکی عبدالحفیظ بگٹی کے درمیان اختلافات زور پکڑ گیا جس کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے دونوں افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔
دونوں افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ڈی آئی جی سکھر کا چارج ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے سپرد کیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی کا اضافی چارج ایس ایس پی خیرپور سمیع اللہ کے سپرد کیا گیا۔