ہفتہ, 26 اپریل , 2025

گیارہویں کے طلبہ کے ساتھ ناانصافی، وزیر تعلیم سندھ کا اضافی نمبر دینے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ گیارہویں جماعت کے امتحانات میں طلبہ کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔

انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں غیرمعمولی کم تناسب کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی کمیٹی نے انکوائری کمیٹی کو تحقیقات کا اختیار دیا تھا، انکوائری میں انٹر بورڈ کے بنیادی ڈھانچے اور انتظامی امور پر کئی سوالات اٹھائے گئے، جبکہ امتحانی نظام کی خامیوں کی بھی نشاندہی کی گئی۔

latest urdu news

سردار شاہ نے کہا کہ امتحانات میں گیارہویں جماعت کے طلبہ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہےاور بورڈ کی نااہلی کے باعث طلبہ کی حق تلفی نہیں ہونی چاہیے، اس لیے حکومت نے تین مضامین میں اضافی نمبر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی اپنی تحقیقات جاری رکھے گی، حکومت نے مکمل شفافیت کے ساتھ انکوائری رپورٹ کو قبول کیا ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جبکہ عدالتی حکم امتناع کے باعث بورڈز میں مستقل چیئرمین کی تقرری میں رکاوٹیں درپیش ہیں۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے ہیروئن سمگلنگ کے خلاف رینجرز کی کارروائی کو جائز قرار دے دیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter