جمعہ, 25 اپریل , 2025

گوہر خان اور زید دربار کے ہاں جلد دوسرے بچے کی آمد متوقع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ٹی وی و فلم اداکارہ گوہر خان نے دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری سنادی۔

بھارتی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل گوہر خان نے مداحوں کو دوسری خوشخبری سنا دی ہے۔ اداکارہ اور ان کے شوہر زید دربار نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں جلد دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔

latest urdu news

گوہر خان اور زید دربار نے اس جذباتی لمحے کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ بانٹتے ہوئے ویڈیو کیپشن میں "بسم اللہ” لکھا اور مداحوں سے محبت و دعاؤں کی اپیل کی۔ اس خوشخبری کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز انڈسٹری کے ساتھیوں کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

یاد رہے کہ گوہر خان اور زید دربار نے 2020ء میں شادی کی تھی، جبکہ ان کے ہاں مئی 2023ء میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ اب دونوں ایک بار پھر والدین بننے کی تیاری کر رہے ہیں، اور ان کے چاہنے والے اس نئے سفر میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gauahar Khan (@gauaharkhan)

شیئر کریں:
frontpage hit counter