جمعہ, 25 اپریل , 2025

گوگل میپس: 18 مئی تک تمام صارفین کا ٹائم لائن ڈیٹا ڈیلیٹ ہونے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگل نے 2023 کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ میپس کی لوکیشن ہسٹری کو صارفین کے فون میں منتقل کیا جائے گا، جس کے بعد ٹائم لائن ڈیٹا کو کلاؤڈ سرورز سے ہٹا دیا جائے گا۔

تازہ ترین اعلان کے مطابق، گوگل 18 مئی 2024 تک تمام صارفین کا ٹائم لائن ڈیٹا مستقل طور پر ڈیلیٹ کر دے گا، اگر صارفین اس ڈیٹا کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں نئی سیٹنگز کو منتخب کرنا ہوگا۔

latest urdu news

اہم نکات:

  • گوگل میپس کی ٹائم لائن (پہلے لوکیشن ہسٹری) اب صرف صارف کے فون تک محدود ہوگی۔
  • اس کا ویب ورژن دستیاب نہیں ہوگا، البتہ صارفین اپنا بیک اپ تیار کر سکتے ہیں یا ڈیوائس ٹرانسفر سسٹم استعمال کر سکتے ہیں۔

18 مئی کے بعد، کلاؤڈ پر محفوظ تمام لوکیشن ہسٹری مستقل طور پر حذف کر دی جائے گی۔

ڈیوائس پر محفوظ 3 ماہ سے زیادہ پرانا ڈیٹا بھی خود بخود ڈیلیٹ ہو جائے گا۔

اگر آپ گوگل میپس کے ٹائم لائن فیچر پر اپنے ماضی کے دوروں یا یادوں کے لیے انحصار کرتے ہیں، تو آپ کو 18 مئی سے پہلے 3 ماہ سے زائد پرانے لوکیشن ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ اور محفوظ کرنا ہوگا، ورنہ یہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter