جمعہ, 25 اپریل , 2025

گورنر کے پی، کی وزیراعظم سے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرکے بینظیربھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

latest urdu news

گورنر خیبر پختونخوا نے اپنے خط میں کہا کہ 21 جون 2008 کو اس وقت کے وزیراعظم نے ائیرپورٹ کا نام بینظیربھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کا اعلان کیا تھا اور 17 جولائی 2008 کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام بینظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کا مقصد محترمہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا، امید ہے کہ آپ مثبت ردعمل دیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے پاکستان بینکنگ سمٹ سے خطاب کے دوران کہا گیا کہ حکومت کاروبار چلانے کے حوالے سے نجی شعبے کو پالیسیاں دے۔

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تحت پہلی پاکستان بینکنگ سمٹ 2025 جاری ہے، جس میں وزیرخزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب سمیت بینکوں کے صدور اور غیرملکی مندوبین شریک ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter