جمعہ, 25 اپریل , 2025

گورنر سندھ کی یو اے ای کے قونصل جنرل سے ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، گورنر سندھ اور رہنما متحدہ قومی موومنٹ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے ملاقات کی۔

قونصل جنرل متحدہ عرب امارات خیت عتیق الرومیتی کی جانب سے گورنر سندھ کو 53 ویں قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

latest urdu news

اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، صوبہ میں پرکشش شعبوں سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔

یو اے ای قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ صوبہ کے مختلف شعبوں میں یو اے ای کے سرمایہ کار دلچسپی رکھتے ہیں، آئیڈیاز 2024ء نمائش پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کا اظہار ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کا سعودی عرب کے حوالے سے حالیہ بیان دشمنی پر مبنی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter