جمعہ, 25 اپریل , 2025

گورنر سندھ نے وزیرِاعظم سے کراچی کی بحالی کے لیے 100 ارب روپے طلب کر لیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر کراچی کی ترقی و بحالی کے لیے 100 ارب روپے فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

اپنے خط میں گورنر سندھ نے کہا کہ شہر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر فوری مالی امداد کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنائے۔

latest urdu news

گورنر کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے، اس کی ترقی پورے ملک کے مفاد میں ہے، وفاقی حکومت شہر کی بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

دوسری جانب مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی، شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بنیادی حقوق فراہم نہیں کیے جا رہے اور ان کے وکلا سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

شیخ وقاص نے بتایا کہ منگل کے روز بانی پی ٹی آئی کی وکلا اور اہل خانہ سے ملاقات طے ہے، لہٰذا انہیں ملاقات کی اجازت دی جائے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter