جمعہ, 25 اپریل , 2025

گورنر خیبر پختونخوا کا صوبائی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت سے امن و امان کی خراب صورتحال پر استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور مسلح ہو کر وفاقی دارالحکومت کیوں آئے تھے؟ اسلام آباد میں رینجرز اہلکاروں کو شہید کیا گیا، صوبائی حکومت صوبے کو برباد کر رہی ہے۔

latest urdu news

گورنر پختونخوا کا کہنا تھا کہ پارا چنار کی صورتحال پر خیبر پختونخوا حکومت بے بس نظر آ رہی ہے، وفاق اور صوبے کو امن وامان کی صورتحال پر کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر مقدمات درج ہونے چاہیئیں اور خیبر پختونخوا جل رہا ہے تو کیا پنجاب کی سرحد دور ہے؟

گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے امن وامان کی خراب صورتحال پر صوبائی حکومت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیاگیا۔

دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مذاکرات کو ہی مسائل کا حل قرار دیدیاگیا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter