ہفتہ, 26 اپریل , 2025

گوادر میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ واقعہ گوادر کے علاقے کلمت میں پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے گوادر سے کراچی جانے والے مسافروں پر گولیاں برسا دیں۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ایک زخمی شخص اسپتال لے جاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا، یوں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں ایک شخص کا تعلق ملتان سے ہے، جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی میں بے گناہ مسافروں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم لوگوں کا قتل ایک وحشیانہ اور ناقابل معافی جرم ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter