جمعہ, 25 اپریل , 2025

گلوکارہ آئمہ بیگ کو ”منی ہارٹ اٹیک“ مداح گہری تشویش میں مبتلا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پاکستان کی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ کی شیئر کردہ انسٹاگرام پوسٹ نے ان کے مداحوں کو گہری تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پوسٹ میں مداح اور سوشل میڈیا صارفین کو اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں "منی ہارٹ اٹیک” ہوا ہے۔

latest urdu news

آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ مسلسل سفر، فلائٹس، شوز کی وجہ سے نیند پوری نہیں ہوئی جس کی وجہ سے منی ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

گلوکارہ نے ساتھ ہی اپنی کئی تصاویر بھی پوسٹ کیں جس میں انہیں ہسپتال میں لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

آئمہ بیگ نے اپنی شیئرکردہ پوسٹ میں لکھا کہ منی ہارٹ اٹیک کے بعد اس بات کا احساس ہوا کہ صحت انسان کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

گلوکارہ نے اپنے مداحوں کو یہ نہیں بتایا کہ انہیں مائنر ہارٹ اٹیک ہوا ہے، لیکن اب وہ اپنی صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں، سفر کے بجائے مکمل آرام اور بہت زیادہ احتیاط بھی کررہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

گلوکارہ کی شیئر کردہ پوسٹ پر کچھ صارفین نے اُن کا مذاق اڑایا اور سوال کیا کہ کیا ہارٹ اٹیک بھی ’منی، پرومیکس‘ ہوتے ہیں جبکہ اکثر نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter