جمعہ, 25 اپریل , 2025

گجرات: ڈپٹی کمشنر کا شہر کا دورہ، صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات کا معائنہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی اور بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے جناح چوک، کچہری چوک، جلالپور روڈ اور شاہ جہانگیر روڈ سمیت دیگر مقامات پر صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔

latest urdu news

دورے کے دوران جی ڈبلیو ایم سی (GWMC) کے عملے کی حاضری اور کارکردگی چیک کی گئی، جبکہ صفائی پر مامور ورکرز سے بھی ملاقات کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ "ستھرا پنجاب” مہم کے تحت صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور نکاسی آب کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ بارش کے بعد کسی بھی مقام پر پانی جمع نہ ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ صفائی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ناقص کارکردگی دکھانے والے عملے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ مزید برآں، جی ڈبلیو ایم سی کے افسران کو صفائی مہم کو مزید مؤثر بنانے اور روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter