ہفتہ, 26 اپریل , 2025

گجرات: ڈاکو دن دیہاڑے گھر میں گھس کر لوٹ مار کرگئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کے علاقے غازی کھوکھر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہلِ خانہ کو یرغمال بنا لیا۔

گجرات کے علاقے غازی کھوکھر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہلِ خانہ کو یرغمال بنا لیا۔ واقعہ صبح 11:30 بجے پیش آیا، جب تین مسلح ڈاکو عاقب صغیر کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر 10 تولے سونا (تقریباً 30 لاکھ روپے مالیت) اور 1 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

latest urdu news

پولیس تھانہ صدر گجرات نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔  ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا آغاز کر دیا گیا۔

اہلِ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہریوں نے سیکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کیا۔

پولیس کی تفتیش جاری ہے، جلد ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter