گجرات پولیس سٹی سرکل کی جانب سے پتنگ بازی اور منشیات فروشی کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب اور ڈرگ فری پنجاب کے تحت قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک نظر آ رہے ہیں۔
تھانہ لاری اڈہ پولیس نے پتنگ فروشی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں پتنگیں برآمد کر لیں۔
- ملزم محمد عمران ولد مشتاق، سکنہ منگوال شرقی جلالپور جٹاں سے 30 عدد پتنگیں
- ملزم یاور الطاف ولد محمد الطاف، سکنہ منگوال شرقی جلالپور جٹاں سے 35 عدد پتنگیں برآمد کی گئیں۔
دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کارروائی ڈی ایس پی سٹی سرکل سید عامر عباس شیرازی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ نعمان حسن اور اے ایس آئی ندیم اسلم نے انجام دی۔
منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب چھاپے
تھانہ بی ڈویژن پولیس نے بھی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی۔
- محمد غنی ولد محمد زرین، سکنہ سوات (مقیم قمر سیالوی روڈ)، سے 1540 گرام چرس، ایک چاقو، اور 4750 روپے نقدی برآمد کی گئی۔ گرفتاری کے وقت ملزم نے مزاحمت کرتے ہوئے کنسٹیبل پر چاقو سے حملہ بھی کیا جس سے کانسٹیبل زخمی ہوا۔
- مدثر حسین ولد غلام سرور، سکنہ محلہ میانہ پورہ گجرات، سے 1060 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا مؤقف
ڈی ایس پی سٹی سرکل سید عامر عباس شیرازی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور منشیات و پتنگ بازی جیسے سماجی جرائم کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔
عوامی حلقوں نے پولیس کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے ان اقدامات کو شہر میں امن و امان قائم رکھنے کی طرف مثبت قدم قرار دیا ہے۔