جمعہ, 25 اپریل , 2025

گجرات پولیس کا قاتلوں اور اشتہاریوں کے خلاف رکھ پبی کے علاقہ میں سرچ آپریشن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرچ آپریشن میں ضلع گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے حصہ لیا

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی ہدائیت پر ایس پی انویسٹی گیشن محمد ریاض ناز کی زیر نگرانی کھاریاں، ڈنگہ،سرائے عالمگیر کے علاقہ رکھ پبی اور دریا کے ساتھ بیلاکے علاقہ میں بڑے پیمانے پر سر چ آپریشن کیاگیا۔

latest urdu news

سرچ آپریشن میں ضلع گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین پولیس اور ایلیٹ پولیس فورس دستوں نے حصہ لیا۔

ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی قیادت میں پولیس ٹیموں نے علاقہ کی مکمل ناکہ بندی کرکے حفاظتی سازو سامان کے ہمراہ پبی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور مشکوک افراد سے انٹیروگیشن کے ساتھ ساتھ علاقہ کی سخت نگرانی کی گئی۔

دوران سرچ آپریشن پولیس ٹیموں نے مجرمان اشتہاریوں کی پناہ گاہوں اورخفیہ ٹھکانوں کو مکمل طور پر مسمار کردیا۔

سرچ آپریشن کا مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اورعلاقہ کو اشتہاریوں و قاتلوں سے پاک کرکے امن وامان قائم کرنا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter