جمعہ, 25 اپریل , 2025

گجرات پولیس تھانہ کنجاہ کی بڑی کاروائی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: تھانہ کنجاہ پولیس نے اپنی بیوی کو بے رحمی سے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مسماۃ بشریٰ بی بی کی شادی آٹھ سال قبل بیگہ بانیاں کنجاہ کے رہائشی ذکاء اللہ سے ہوئی تھی، اور ان کے دو بیٹیاں تھیں۔ 17 فروری 2025 کو بشریٰ بی بی کی پراسرار موت واقع ہوئی، جس کے بعد سسرالیوں نے جلدی میں تدفین کردی۔ مقتولہ کا شوہر اسی روز اسلام آباد چلا گیا اور ایک ہفتے بعد واپس آیا، تو اس کی حرکات و سکنات مشکوک نظر آئیں، جس پر مقتولہ کی والدہ کو شک ہوا۔ انہوں نے فوری طور پر تھانہ کنجاہ پولیس کو اطلاع دی کہ ذکاء اللہ نے اس کی بیٹی کو قتل کیا ہے۔

latest urdu news

ایس ایچ او تھانہ کنجاہ نے واقعہ سے ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کو آگاہ کیا، جنہوں نے فوری مقدمہ درج کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت دی۔

ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او حسن زبیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم ذکاء اللہ ولد مشتاق کو گرفتار کرلیا۔

تفتیش کے دوران ذکاء اللہ نے اعتراف کیا کہ اس نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنی بیوی کے منہ پر کمبل رکھ کر اسے قتل کردیا تھا۔ پولیس نے مزید تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

ڈی پی او ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ نے کہا کہ کوئی بھی مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، اور عوام سے اپیل کی کہ اگر وہ اپنے اردگرد کسی جرم کو دیکھیں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter