جمعہ, 25 اپریل , 2025

گجرات و گردونواح میں چوری اور جرائم کی وارداتیں، پولیس کا ایکشن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات اور اس کے گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گجرات اور اس کے گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ ترین واقعات میں چاہ بیری والہ کے رہائشی وحید رفیق کی موٹر سائیکل عقب بس اسٹینڈ سے چوری کر لی گئی۔ کالرہ خاصہ کے عامر مشتاق کی موٹر سائیکل اس کے گھر کے باہر سے چور لے گئے۔ اسی طرح رحمت آباد کے محمد طارق اور کھنڈا چوک سرائے عالمگیر کے نبیل احمد کی موٹر سائیکلیں بھی نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔

latest urdu news

خانوالی کے حسنین علی اور کھاریاں کے داؤد ظفر کی موٹر سائیکلیں بھی چوری ہو گئیں۔ پولیس تھانہ لاری اڈہ، شاہین سٹی، سرائے عالمگیر، منگووال صدر اور کھاریاں نے وارداتوں کے مقدمات درج کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

منشیات فروش گرفتار

پولیس لاری اڈہ نے سمال ایریا گیٹ پر کارروائی کرتے ہوئے وقار خالد بٹ (ساکن کریم پورہ، لالہ موسیٰ) کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 1.40 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی، جس پر اس کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

غیر قانونی اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار

گلیانہ پولیس نے منگلیہ چوک پر ایک مشکوک ویگو ڈالہ کو روکا۔ تلاشی لینے پر اس میں سوار عتیق الرحمن (ساکن نندووال) کے قبضے سے ٹیمپرڈ نمبر کی کلاشنکوف برآمد ہوئی۔ پولیس نے ڈالہ اور اسلحہ ضبط کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

سرائے عالمگیر پولیس نے سڑک پر رکشہ کھڑا کر کے ٹریفک بلاک کرنے پر یاسر گوندل (ساکن راجڑ) کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چوری، منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ مجرموں کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter