نند پور جلالپور جٹاں کے قبرستان کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے نند پور کے رہائشی گلزار احمد اور اس کے ساتھی سے گن پوائنٹ پر دو قیمتی موبائل فون چھین لیے اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
سرائے عالمگیر میں گھروں میں چوری کی وارداتیں
مماز پور، سرائے عالمگیر میں عمار حسن کے گھر نامعلوم چور گھس کر انیس لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقد رقم چرا کر فرار ہو گئے۔ اسی طرح محلہ شیخاں، سرائے عالمگیر میں عظمت اللہ کے گھر سے پانچ لاکھ روپے نقدی اور پندرہ لاکھ روپے کے زیورات چوری کر لیے گئے۔ پولیس تھانہ صدر اور سٹی سرائے عالمگیر نے دونوں وارداتوں کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔
گلیانہ میں مویشی چوری
گلیانہ کے گاؤں پنجوڑیاں میں نامعلوم چور ذاکر علی کے ڈیرے سے چار لاکھ روپے مالیت کی گائے اور بچھڑی چرا کر لے گئے۔ پولیس تھانہ گلیانہ نے مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں اور مویشیوں کی حفاظت کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔