129
ضلع بھر میں گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی دو روز کے دوران 975 انسپکشنز کی گئی، 85 افراد پر جرمانہ عائد۔
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کا کہنا ہے کہ دو روز میں گراں فروشوں پر 5 لاکھ، 27 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گی ایکم تا 17 اگست 6549 مقامات پر انسپکشنز، 699 گراں فروشوں کے چالان کئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق یکم اگست تا 17 اگست گراں فروشوں پر 32 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا۔
سنگین خلاف ورزی کے مرتکب 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کررہے ہیں،شہری گراں فروشی کے خلاف شکایات قیمت پنجاب ایپ پر درج کرسکتے ہیں۔