گجرات: شہر اور گرد و نواح میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، مختلف مقامات سے موٹر سائیکل، رکشہ، نقدی اور گھریلو سامان چوری ہونے کے واقعات رپورٹ۔
چوک پاکستان سے نامعلوم چور مسلم آباد کے رہائشی طارق محمود کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے۔ فرنیچر مارکیٹ میں بھی چور سرگرم، پھلروان کے رہائشی علی حمزہ کی موٹر سائیکل چوری کرلی گئی۔
قمر اسپتال سرگودھا روڈ کے باہر سے شیخ سکھا کے رہائشی توصیف نواز کا رکشہ چوری ہوگیا۔ قصبہ محلہ لالہ موسیٰ میں نامعلوم چور عبدالرافع کی موٹر سائیکل لے اُڑے۔
پولیس تھانہ بی ڈویژن، لاری اڈہ شاہین سٹی، لالہ موسیٰ نے مقدمات درج کرلیے۔
گاؤں جید پور میں چوروں نے اسامہ لطیف کے گھر کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہوکر تین پنکھے اور دو واشنگ مشینیں چوری کر لیں۔ پولیس تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے مقدمہ درج کرلیا۔
جی ٹی ایس چوک کے قریب جمال پور سیداں کے رہائشی وقار شاہ کی جیب سے نامعلوم چور 2.25 لاکھ روپے نقد اور موبائل فون چوری کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس تھانہ اے ڈویژن نے مقدمہ درج کرلیا۔
گجرات میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے موثر اقدامات اور چوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔