جمعہ, 25 اپریل , 2025

گجرات میں تجاوزات کے خلاف تاریخی آپریشن جاری، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا بڑا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کسی بھی صورت نہیں رکے گا اور کسی بھی قسم کی مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

گجرات پریس کلب کی 40ویں سالگرہ کی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈنگہ میں تاریخی آپریشن جاری ہے، جہاں تاجر 20 سے 25 فٹ تک تجاوزات قائم کر چکے تھے۔ ریونیو ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کو ہٹایا جا رہا ہے۔

latest urdu news

انہوں نے مزید بتایا کہ سرائے عالمگیر، جلالپور جٹاں اور دیگر علاقوں میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس مہم سے پہلے تاجروں کو آگاہ کیا گیا تھا، اور گجرات کے تاجروں نے مکمل تعاون فراہم کیا ہے۔

اہم اقدامات:

  • سروس موڑ تا شادمان چوک سیوریج لائن بچھانے کے باعث ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے متبادل روٹس فراہم کر دیے گئے ہیں۔
  •  رحمان شہید روڈ پر سیوریج لائن منصوبہ اپریل تک مکمل کر دیا جائے گا۔
  •  شہر بھر میں نالوں کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے، جبکہ بھمبر روڈ پر اگلے ہفتے سے کام شروع ہوگا۔
  •  تجاوزات ہٹانے کے بعد دوبارہ قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
  • ریلوے روڈ کی تعمیر میں کسی قسم کی کرپشن ثابت ہونے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شہر کو خوبصورت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور نالوں میں کوڑا کرکٹ اور شاپنگ بیگز نہ پھینکیں تاکہ سیوریج مسائل پر قابو پایا جا سکے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter