22
شادمان تا بھمبر نالہ سیوریج اسکیم اسی ماہ مکمل کرنے کی ہدایت،ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے شادمان کالونی تا بھمبر کمپری ہینسو سیوریج اسکیم کے جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا۔کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا اور ہدایت جاری کی کہ منصوبے کو ہر صورت مئی کے آخر تک مکمل کر کے فعال کر دیا جائے تاکہ مون سون سے پہلے عوام کو سہولت میسر آ سکے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اسکیم کے مکمل ہونے سے نکاسی آب کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے اور شہریوں کو بہتر ماحول میسر آئے گا۔انہوں نے محکمہ تعمیرات اور دیگر متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایت دی کہ کام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اور ہر مرحلہ اعلیٰ معیار اور مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔