31
گجرات پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مہم جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں کے دوران مختلف علاقوں سے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر تین کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔
پہلی کارروائی میں تھانہ لاری اڈہ پولیس نے کالوپورہ میں چھاپہ مار کر حسین کالونی کے رہائشی یاسین کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی، جس پر مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
دوسری کارروائی تھانہ بی بی ڈویژن پولیس نے شاہدولہ روڈ کے قریب کی، جہاں گڑھی احمد آباد کے رہائشی عدنان بھٹی کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے ایک کلو دو سو ساٹھ گرام چرس برآمد ہوئی، اور اس کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور اس ناسور کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لیے مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ معاشرہ ایک محفوظ اور صحت مند ماحول میں پروان چڑھ سکے۔